آکٹوپس بھی ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں https://ift.tt/qTy7YEj
نیویارک: ایکوریم میں موجود ایک آکٹوپس نے حیران کُن طور پر گہری نیند میں اچانک لڑائی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا جیسے کوئی دشمن اُس پر حملہ کررہا ہو۔ سائنسدانوں نے اس سے نتیجہ نکالا ہے کہ آکٹوپس بھی ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں۔
راکفیلر یونیورسٹی کے نیورو سائنسدان ایرک راموس ایک صبح اپنی لیب میں داخل ہوئے جہاں اُن کے ایکوریم میں آکٹوپس رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے دیکھا کہ جس ایکوریم میں آکٹوپس تھا، اس کا پانی گدلا اور سیاہی سے بھرا ہے۔ یہ دیکھ کر راموس کو حیرت ہوئی۔
راموس کی حیرت کی وجہ یہ تھی کہ آکٹوپس جب سیاہی کو خارج کرتا ہے تو یہ ایک دفاعی طریقہ کار ہوتا ہے جسے وہ شکاری جانوروں سے بچنے کے لیے استعمال کرتا ہے لیکن آکٹوپس کے ایکوریم میں کوئی شکاری جانور موجود نہیں تھا اور وہ گہری نیند میں تھا۔
جواب ڈھونڈنے کیلئے راموس نے رات بھر ریکارڈ پر لگائی گئی ویڈیو ریکارڈنگ چیک کیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو آکٹوپس سکون سے سو رہا تھا۔ لیکن اچانک کسی بھی اشتعال انگیزی کے بغیر وہ مشتعل رویے کا مظاہرہ کرنے لگا، جلد کا رنگ بدل گیا، جھٹکوں سے یہاں وہاں حرکت کرنے لگا، جسمانی حجم کو بڑا کرلیا اور سیاہی خارج کی، آکٹوپس یہ تمام مظاہرے اُس وقت کرتا ہے جب کسی شکاری کی طرف سے خطرہ ہو۔ اور سونے کے دوران یہ رویہ اپنانا ظاہر کرتا ہے کہ خواب میں آکٹوپس پر حملہ ہورہا تھا۔
The post آکٹوپس بھی ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Laz3KMR
via IFTTT
No comments