Breaking News

اے آئی کی مدد سے این ویڈیا، ایک ٹریلیئن ڈالر کمپنی بن گئی https://ift.tt/169SgZf

 نیویارک: سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی مشہور کمپنی این ویڈیا اب ایک ٹریلیئن ڈالر کلب میں شامل ہوگئی ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو بہت اچھے انداز میں استعمال کیا ہے۔

منگل کے روز وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کمپنی نے اپنی مائیکروچِپ میں اے آئی کے کئی پہلو شامل کیے جس سے وہ مائیکرو سوفٹ، گوگل، ایلفابیٹ، ایمیزون، ایپل اور سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے کلب میں شامل ہوچکی ہے۔

اس سے قبل کئی روز سے عالمی اسٹاک بازاروں میں این ویڈیا کے حصص (شیئر) تیزی سے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ اس کی مائیکرو چپس میں چیٹ جی پی ٹی طرز کی ’جنریٹوو اے آئی‘ کے فیچر شامل کئے گئے ہیں۔ اس طرح وہ ہدایات کے تحت ٹیکسٹ، تصویر یا ویڈیو بناتی ہیں۔ یوں گزشتہ سہ ماہی میں این ویڈیا کا منافع 26 فیصد بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک جاپہنچا اور فروخت میں کل 19 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ برس کمپنی کے اسٹاک میں 180 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔

The post اے آئی کی مدد سے این ویڈیا، ایک ٹریلیئن ڈالر کمپنی بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/xs1l4BF
via IFTTT

No comments