Breaking News

میٹا میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے آخری دور کا آغاز https://ift.tt/ihOARVg

کیلیفورنیا: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے تیسرے اور آخری دور کا آغاز کردیا۔

کمپنی میں مارکیٹنگ، سائٹ سیکیورٹی، انٹرپرائز انجنیئرنگ، پرگرام منیجمٹ، کونٹینٹ اسٹریٹیجی اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے لِنکڈ اِن پر نوکری سے نکالے جانے کے حوالے مطلع کیا۔

لِنکڈ اِن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا جائنٹ نے پرائیویسی اور انٹیگریٹی پر توجہ دینے والے یونٹس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی نوکری سے نکالا ہے۔

میٹا رواں برس بڑے پیمانے پر ملازمین کو نوکریوں نکالنے کے دوسرے دور کا اعلان کرنے والی پہلی بڑی ٹیک کمپنی تھی۔ گزشتہ  برس برطرفیوں کے پہلے دور میں کمپنی نے 11 ہزار سے زائد افراد کو نوکری سے نکالا تھا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹِو مارک زکربرگ نے مارچ میں کہا تھا کہ برطرفیوں کا دوسرا دور تین حصوں میں مئی تک مکمل ہوگا۔ اس کے بعد کچھ چھوٹے موٹے دور آتے رہیں گے۔

The post میٹا میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے آخری دور کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/XoijhlJ
via IFTTT

No comments