آپ کا ایمازون اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، کیسے پتہ لگائیں؟ https://ift.tt/rNQKLE1
کیا آپ کو کبھی ایمازون سے ایسا پیکج ڈیلیور ہوا ہے جو آپ نے آرڈر نہیں کیا ہو؟ باوجود اس کے کہ ڈیلیوری کی غلطیاں رونما ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات یہ کچھ اور بھی خطرناک وجوہات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
آن لائن جعلی آرڈرز سے سیلر کی ریٹنگ میں اضافے کو تکنیکی اصطلاح میں brushing scam کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جس میں کسٹمر کو آرڈر کیے بغیر ڈیلیوری میں کپڑوں سے لے کر الیکٹرانکس اور یہاں تک کہ خالی پیکٹ بھی ملتے ہیں۔
ہیکر ایمازون صارف کےاکاؤنٹ میں آرڈر کا ایک ٹریکنگ نمبر تیار کرتا ہے اور پیکج کو بطور ڈیلیور شدہ کے طور پر نشان زد کرتا ہے۔ یہاں تک کہ ڈیلیوری کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ہیکر پلیٹ فارم پر 5 اسٹار بھی دے سکتا ہے۔ ہیکنگ کے ذریعے غلط پتوں پر پیکجز بھیجنے سے جعلی آن لائن اسٹورز بھی مستند اسٹورز کے طور پر شناخت کیے جاسکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو اگر آپ کو کوئی ایسی چیز ڈیلیور ہوتی ہے جس کا آپ نے آرڈر نہیں کیا تھا تو ایمازون کے Report Unwanted Package فارم پر آپ غلط پیکیج کی فوری اطلاع دیں اور اس کیلئے پیکج کا آپ کے پاس ہونا ضروری ہے۔
اگرچہ یہ لازمی نہیں کہ آپ کو جعلی پیکجز بھیجنے کے لیے ہیکر آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرے، لیکن جب وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے دوسروں کیلئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
یہ دیکھنے کیلئے کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک تو نہیں ہوا، درجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
1) اپنے ایمیزون آرڈرز کے آپشن کو وقتاً فوقتاً چیک کریں:
- ایمازون پر اپنے اکاؤنٹ کا آپشن کھولیں اور اپنے آرڈرز پر جائیں۔ کسی بھی مشکوک یا غیر متوقع آرڈر کو تلاش کریں۔ اگر آپ نے اپنا اکاؤنٹ دوسروں کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے تو اُن لوگوں کے آرڈرز کی بھی تصدیق کریں۔
- اگر آپ کے اکاؤنٹ سے کوئی ایسا آرڈر نہیں کیا گیا جس سے آپ لاعلم ہوں تو دوبارہ اپنے اکاؤنٹ پر جائیں اور وہاں محفوظ شدہ آرڈرز کے آپشن کو منتخب کریں۔ اگر وہاں کوئی ایسی چیز دیکھیں جو آپ نے نہیں خریدی تو یہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔
2) ایمازون کے پلیٹ فارم پر آپ کی جانب سے کیا گیا کمینٹ جو آپ نے نہیں کیا:
کوئی جو آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرتا ہے، وہ آپ کا نام استعمال کرتے ہوئے ایمازون پلیٹ فارم کمینٹ پوسٹ کر سکتا ہے۔
- اپنے اکاؤنٹ کا پیج کھولیں اور آرڈر اور خریداری کی ترجیحات میں اپنے ایمازون پروفائل پر جائیں۔ جب آپ نیچے آئیں گے تو وہاں آپ کو اپنے کمینٹس نظر آئیں گے۔ وہاں دیکھیں کہ کوئی ایسا تو کمینٹ نہیں جو آپ کے نام سے ہو لیکن آپ نے نہیں کیا ہو۔
The post آپ کا ایمازون اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، کیسے پتہ لگائیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/M7Lnz1W
via IFTTT
No comments