واٹس ایپ پیغامات میں ترمیم کا آپشن متعارف کرادیا گیا https://ift.tt/IAn037E
سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ کرنے کے آپشن کی آزمائش کے بعد اس سہولت کو عوام میں متعارف کرادیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پر اعلان کیا کہ صارفین واٹس ایپ میسجز بھیجنے کے بعد اس میں 15 منٹ تک ترمیم کر سکیں گے۔
کمپنی نے کہا کہ اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ اسی طرح کی سہولت ایپل کے iMessage پر پہلے ہی دستیاب ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کی خبر دینے والی ایپ، ڈبلیواے بی ٹا انفو نے کہا تھا کہ نئے بی ٹا ورژن میں ایڈٹ کا آپشن شامل کیا جارہا ہے جو پیغامات میں غلطیاں درست کرنے اور ایڈٹنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔
پیغام کی ایڈیٹنگ کے لیے آپ کو کچھ دیر تک پیغام پر انگلی رکھنا ہوگی اور سلیکٹ ہونے کے بعد اوپر کی جانب عمودی لائنوں کو ٹچ کرنے پر ایڈٹ بٹن نمودار ہوجائے گا۔ اسے منتخب کرکے آپ پیغام کو ٹھیک کرسکتے ہیں اور تحریر کردہ غلطیوں کو دور کرسکتے ہیں۔ یہ کام میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر کرنا ہی ممکن ہوگا۔
The post واٹس ایپ پیغامات میں ترمیم کا آپشن متعارف کرادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/LnXT0Qx
via IFTTT
No comments