Breaking News

اینڈرائیڈ صارفین پلے اسٹور پر موجود اس ایپ سے ہوجائیں ہوشیار! https://ift.tt/ihOARVg

بریٹی سلوا: ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود ایک ایپلی کیشن ان کا ڈیٹا چراسکتی ہے۔

سافٹ ویئر کمپنی ای سیٹ نے آئی ریکارڈ نامی اسکرین ریکارڈر ایپلی کیشن کی نشان دہی کی ہے جو میلویئر سے متاثر ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر 19 ستمبر 2021 سے موجود ہے اور 50 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے۔ تاہم، ای سیٹ کے مطابق یہ ایپ شروع سے ہی میلویئر سے متاثر نہیں تھی بلکہ اگست 2022 کے قریب متاثر ہوئی۔

ماہرین نے واضح کیا کہ ڈیویلپرز کی جانب سے ایک صحیح ایپ اپ لوڈ کرنے کے کئی مہینوں بعد نقصان دہ کوڈ اپ ڈیٹ کیا جانا ایک غیر معمولی امر ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ریکارڈرکے درست ورژن میں شامل کیا جانے والا نقصان دہ کوڈ اوپن سورس AhMyth Android RAT (remote access trojan) پر مبنی ہے اور اس کو AhRat کی شکل دی ہوئی ہے۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق ایپ کا مخصوص رویہ یعنی انتہائی خاموشی سے مائیکروفون ریکارڈنگ اور مخصوص ایکسٹینشن کی فائلوں کا چرانا، ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایپ کسی جاسوسی کی مہم کا حصہ ہے۔ تاہم، ایپ کا تعلق کسی مخصوص مجرمانہ گروہ سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

The post اینڈرائیڈ صارفین پلے اسٹور پر موجود اس ایپ سے ہوجائیں ہوشیار! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/STDMfEv
via IFTTT

No comments