اسکاٹش جنگلی بلیاں معدومیت کے دہانے پر https://ift.tt/J28WF5M
ایڈنبرا: ایک نئی تحقیق کے مطابق اسکاٹش جنگلی بلیاں معدومیت کے دہانے پر ہیں۔ فی الوقت موجود زیادہ تر جنگلی بلیاں دو نسلی ہیں۔
نیچر اسکاٹ کی رہنمائی میں کیے جانے والے پروجیکٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ نسل کی افزائش کے لیے ملک میں جنگلی بلیوں کی تعداد انتہائی قلیل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس نسل کی بلیوں کا پالتوں بلیوں کے ساتھ مخلوط النسل ہونا ان بلیوں کے وجود کےلیے بڑا خطرہ ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ ان کے مسکن کا ختم ہونا اور بیماری دیگر خطرات میں شامل ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کی حیاتیاتی تنوع کی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود ان جنگلی بلیوں کی نسل کو خطرہ لاحق ہے۔
گزشتہ تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسکاٹش جنگلی بلیاں عملی طور پر ناپید ہوچکی ہیں۔
نئی رپورٹس کی ایک سیریز میں پروجیکٹ ٹیم نے بلیوں کی اس نسل کے تحفظ کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔اس منصوبے میں ایسے علاقوں کا سروے کیا گیا جہاں اس نوع کی تحفظ کا کام سرانجام دیا جاسکتا ہے۔
پروجیکٹ میں 529 بلیوں کے نمونوں ک جینیاتی ٹیسٹ کیے گئے لیکن کسی بھی ٹیسٹ کا نتیجہ ایسا نہیں آیا جن سے ان کو جنگلی بلی سمجھا جاسکے۔
تحقیق میں تقریباً 118 مردہ بلیوں کا مشاہدہ کیا گیا(جن میں سے نصف سے زائد بلیاں سڑک پر مری تھیں) لیکن ان میں سے کوئی بھی جنگلی بلیوں کی نسل سے نہیں تھی۔
محققین کا کہنا تھا کہ انہیں حال میں جنگلی بلیوں کے حوالے سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ وہ لوگوں کی نظر میں آئی ہوں، کیمرا میں عکس بند ہوئی ہوں یا سدر لینڈ کے علاقے میں سڑک پر گاڑی کے نیچے آکر جان سے گئی ہوں۔
The post اسکاٹش جنگلی بلیاں معدومیت کے دہانے پر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/GekHb0V
via IFTTT
No comments