Breaking News

سیلاب سے بچانے والی مدافعتی دیواروں کی تعمیرِ نو مکمل https://ift.tt/JxEp85S

لندن: برطانیہ میں 4 کروڑ 29 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے ایک بندرگاہ کے حامل قصبے کو سیلاب سے بچنے کے لیے مدافعتی دیواروں کی تعمیرِنو کام مکمل کر لیا گیا۔

برطانیہ کے علاقے گریٹ یرماؤتھ میں تقریباً 4 کلو میٹر طویل یہ دیواریں علاقے میں 2100 سے زائد گھروں کو تحفظ فراہم کریں گی۔

اِیپوک 2 اسکیم کے پروجیکٹ مینیجر ٹام اسٹینلے کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ اور دنیا بھر میں موسمیاتی تغیر کے اثرات دیکھ رہے ہیں، اس لیے موسمیاتی ایمرجنسی کے اثرات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

گریٹ یرماؤتھ کا ماضی سیلابوں سے بھرا پڑا ہے جن میں 1953، دسمبر 2013 اور جنوری 2017 کے سیلاب شامل ہیں۔

ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق ستمبر 2019 میں شروع ہونے والے اس منصوبے میں پورے قصبے میں 40 مدافعتی دیواروں کی تعمیرِ نو کی گئی ہے جس سے ان کی میعاد 30 سال تک بڑھ جانی چاہیے۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ کاربن مواد کا کم مقدار میں استعمال اور ہائبرڈ توانائی کی مدد سے منصوبے کے کاربن نقوش کو کم کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اس علاقے میں حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے منصوبے میں نئی انٹر ٹائڈل سالٹ مارش(نمک کی حامل مرطوب زمینیں) بنائی گئی ہیں۔

The post سیلاب سے بچانے والی مدافعتی دیواروں کی تعمیرِ نو مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/rgXGmTh
via IFTTT

No comments