گوگل نے اپنے پہلے ’پکسل فولڈ‘ فون کا اعلان کر دیا https://ift.tt/J28WF5M
سان فرانسسكو: گوگل نے نہ صرف اپنے پہلے تہہ ہو جانے والے (فولڈیبل) فون کا اعلان کر دیا ہے بلکہ اس کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
اسے پکسل فولڈ کا نام دیا گیا ہے اور اسے دس مئی گوگل آئی او کانفرنس2023 میں پیش کیا جائے گا جس کے دو ماڈل بنائے گئے ہیں۔
تاہم گوگل نے عملی طور پر اس کی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ غالب امکان ہے کہ اس کا احوال پریس کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ لیکن ٹیزرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فولڈ فون کا بیرونی ڈسپلے دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے کھلنے کا اندازسام سنگ کے گیلکسی زیڈ فولڈ جیسا ہی ہے۔ اس میں کیمرہ پشت پر لگا ہوا ہے۔ یہی تفصیلات ہیں جن کی پہلے خبردی جاچکی تھی۔
گزشتہ ماہ بعض ویب سائٹ نے کہا گھا کہ گوگل پکسل فولڈ میں 5.8 انچ اسکرین رکھتا ہوگا۔ جبکہ کھل کر یہ 7.6 وسیع ٹیبلٹ بن جائے گا۔ اس میں گوگل ٹینسر جی ٹو پروسیر نصب ہوسکتا ہے۔ جبکہ وزن 10 اونس اور فولڈ ہونے والی کریز (ہنج) کو سب سے بہتر بنایا گیا ہے۔ تعارفی قیمت 1700 ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔
شاید اس کا اعلان ابھی ہوجائے لیکن فولڈ فون کی فروخت سال کے آخرتک ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوگل نے اپنےڈویلپر سے کہا ہے کہ وہ بڑے اسکرین والے فون کے لیے ایپس اور گرافک انٹرفیس تیار کرے۔ اس سال کے آخر تک گوگل اپنے نئے ٹیبلٹ بھی پیش کرے گا جنہیں گوگل پکسل ٹیبلٹ کا نام دیا گیا ہے۔
The post گوگل نے اپنے پہلے ’پکسل فولڈ‘ فون کا اعلان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/tdpe3oy
via IFTTT
No comments