Breaking News

واٹس ایپ نے 6 اینی میٹڈ ایموجی پیش کردیئے https://ift.tt/9CMSH1j

سان فرانسسكو: واٹس ایپ غیرمعمولی طور پر نئے فیچرز پیش کررہا ہے اور اب اس کے نئے بی ٹا ورژن میں چھ اینی میٹڈ ایموجیز پیش کی گئی ہیں جو بہت جلد پوری دنیا میں رائج ہوں گی۔

اگرچہ واٹس ایپ کی جانب سے اینی میٹڈ ایموجی (احساس والے اینی میشن گرافکس) کی خبریں کئی ماہر سے زیرِ گردش رہیں لیکن اب واٹس ایپ کی خبردینے والی مشہور ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بی ٹا اِنفو‘ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اسی ویب سائٹ پر ایک گِف بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ایموجیز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ کئی صارفین نے واٹس ایپ سے اس کی فرمائش کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اینی میٹڈ ایموجی اب سامنے آچکی ہیں۔ ان میں سب سے اوپر پارٹی یا تقریب کو ظاہر کرنے والی ایموجی ہے جبکہ آنسو بھرے قہقے، رونے دھونے، حیرت، اچھلتے ہوئے سرخ دل، اور بھڑکتی ہوئی آگ والی قدرے بڑی ایموجی ڈیزائن کی گئ ہے۔

یہی ایموجی ہم بار بار بھی استعمال کرتے ہیں۔ جسے بی ٹا ٹیسٹر نے پسند بھی کیا ہے۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

The post واٹس ایپ نے 6 اینی میٹڈ ایموجی پیش کردیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/d4fRYIP
via IFTTT

No comments