ایک گھنٹے میں ٹوکیو سے نیو یارک لے جانے والے طیارے کی پہلی جھلک https://ift.tt/J28WF5M
ہیوسٹن: ایک ایرو اسپیس اسٹارٹ اپ نے اپنے نئے ہائپر سونک طیارے کی پہلی جھلک متعارف کرا دی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارہ مسافروں کو نیویارک سے ٹوکیو ایک گھنٹے میں پہنچا سکے گا۔
اتنے کم وقت میں طویل سفر کرنے کے لیے جہاز مسافروں کو خلاء کے کنارے تک لے کر جائے گا۔
وینس ایرو اسپیس کمپنی کی جانب سے بنایا جانے والا اسٹار گریزر نامی یہ طیارہ 11 ہزار 113 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا جس کو انڈسٹری میں ماک 9 کہا جاتا ہے۔
طیارے کو یہ طاقت روٹیٹنگ-ڈیٹونیشن انجن سے ملتی ہے جو فی سیکنڈ 20 ہزار بار گھومتا ہے لیکن اس کو ٹیک آف کے لیے روایتی انجن کی ہی ضرورت ہوگی۔
یہ طیارہ ناسا کی انسانی اسپیس فلائٹ فیسِلیٹی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ طیارے پر کام کرنے والی ٹیم امریکی خلائی ایجنسی کے اسپیس شٹل پروگرام کے متعلق ڈیٹا کا مطالعہ کر رہی ہے۔
طیارہ مکمل ہونے کے بعد روایتی ہوائی اڈوں سے روایتی ایئر لائنز کی طرح ہی پرواز بھرے گا۔ لیکن ان جہازوں کے برعکس اسٹار گریزر 1 لاکھ 70 ہزار فٹ کی بلندی پرواز کر سکے گا۔
اس جہاز کی لمبائی 100 فِٹ اور چوڑائی 150 فِٹ ہوگی جبکہ اس کا وزن 68 ہزار کلو گرام سے تھوڑا زیادہ ہوگا۔
اس جہاز میں 12 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔
The post ایک گھنٹے میں ٹوکیو سے نیو یارک لے جانے والے طیارے کی پہلی جھلک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/GmBYbc7
via IFTTT
No comments