Breaking News

واٹس ایپ نے ویڈیو کال میں اسکرین شیئرنگ آپشن پیش کردیا https://ift.tt/D8PzeRX

مینلوپارک: واٹس ایپ نے برق رفتاری سے اپنے نئے فیچرز پر کام کرتے ہوئے اب نئے ورژن میں ویڈیو کال میں گوگل میٹ کا آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت اسکرین شیئرنگ آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

گوگل کے بی ٹا ورژن 2.23.11.19 میں یہ آپشن دیکھا جاسکتا ہے جس میں بعض صارفین نے نچلے حصے میں موجود نیوی گیشن بار میں معمولی تبدیلیاں بھی دیکھی ہیں۔ میٹا کمپنی کی اس اہم ایپ میں اب اینڈروئڈ صارفین کے لیے ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئرنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔ اس طرح ویڈیو کالنگ کو بامقصد اور بہتر بنایا جاسکے گا۔

اس ضمن  میں واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے بہت تفصیلات بھی دی ہیں۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ کال میں اسکرین شیئرنگ کتنی آسان بنائی گئی ہے۔ کال کنٹرول ویو کے اندر ایک نیا آئکن بنایا گیا ہے جو اسکرین شیئر کھول دے گا۔ اس کے ساتھ ہی کال کرنے والے کی اسکرین پر کانٹینٹ نظر آئے گا، دوسرا شخص بھی اسے دیکھ سکے گا اور اسے ریکارڈ بھی کیا جاسکے گا۔

اسی طرح صارفین درمیان میں اسے روک بھی سکے گا اور اس میں ترمیم بھی کرسکے گا۔

The post واٹس ایپ نے ویڈیو کال میں اسکرین شیئرنگ آپشن پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/mAbZFof
via IFTTT

No comments