Breaking News

اربوں نوری سال دور اب تک کا سب سے شدید خلائی دھماکا https://ift.tt/OHuQYNv

ساؤتھیمپٹن: یونیورسٹی آف ساؤتھیمپٹن کے محققین کی رہنمائی میں کوئنز یونیورسٹی کے اشتراک سے کی جانے والی ایک تحقیق میں ایک دھماکے کے متعلق انکشاف ہوا جس کی شدت اب تک کے مشاہدہ کیے گئے کسی بھی سپر نووا (ستارہ پھٹنے کے عمل) سے 10 گُنا زیادہ ہے۔

یہ دھماکا اب تک کے سب سے روشن ٹائڈل ڈِسرپشن واقعے (جس وقت ستارہ عظیم الجثہ بلیک ہول میں گِرتا ہے)سے تین گُنازیادہ روشن ہے۔

AT2021lwx نامی اس دھماکے کا دورانیہ تین سال کے عرصے پر محیط ہے جبکہ زیادہ تر سُپر نووا چند مہینوں تک ہی قابلِ دید روشن رہتے ہیں۔

یہ دھماکا زمین سے تقریباً آٹھ ارب نوری سال کے فاصلے پر ہوا ہے۔ اس وقت یہ کائنات تقریباً چھ ارب سال پُرانی تھی اور اس واقعے کی نشان دہی ابھی بھی ٹیلی اسکوپ کے ایک نیٹورک سے ذریعے سے کی جارہی ہے۔

ہوائی میں نصب ایسٹیرائیڈ ٹیریسٹریل اِمپیکٹ لاسٹ الرٹ سسٹم (ATLAS) کا استعمال کرتے ہوئے کوئنز یونیورسٹی کیے محققین نے خلاء میں ہونے والے دھماکوں کی تلاش کی اور بڑی مقدار میں ڈیٹا کو پروسیس اور اس ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تفصیلی تجزیے کے بعد محققین کا اب ماننا ہے کہ یہ دھماکا گیس کے بڑے بادل(ممکنہ طور پر ہمارے سورج سے ہزاروں گُنا بڑے) کے نتیجے میں ہے جس کو ایک عظیم الجثہ بلیک ہول نے شدید متاثر کیا ہے۔

The post اربوں نوری سال دور اب تک کا سب سے شدید خلائی دھماکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Zo10aen
via IFTTT

No comments