موٹرولا نے ریزر 40 فولڈ ایبل سیریز کی لانچنگ کی تاریخ اعلان کر دیا https://ift.tt/9CMSH1j
شیکاگو: موٹرولا نے اپنے ریزر 40 فولڈ ایبل سیریز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ایک ٹوئٹ میں موٹرولا نے تصدیق کی ہے کہ یکم جون کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں فولڈ ایبل سیریز کی رُونمائی کی جائے گی۔
Flip the script. June 1. pic.twitter.com/gOhSmzhGzL
— motorola (@Moto) May 16, 2023
ٹوئٹ میں پیوست ٹیزر میں تقریب کے انعقاد کی جگہ کا حوالہ نہیں دیا گیا لیکن ٹیزر میں واضح طور پر دو فولڈ ایبل ڈیوائسز کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈیوائسز کے متعلق ہونے والی اب تک کی لیکس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی ریزر 40 سیریز میں دو فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے جانے والے ہیں۔ پہلا ’ریزر 40 الٹرا‘ ایک فلیگ شپ ڈیوائس ہوگی، اس میں اسنیپ ڈریگن 8+ جین 1 پروسیسر اور ایک بڑا بیرونی کوور ڈِسپلے نصب ہوگا۔
جبکہ دوسری ڈیوائس اسٹنڈرڈ ’ریزر 40‘ ہوگی جس کا بیرونی کوور ڈسپلے تو چھوٹا ہوگا لیکن باقی ہارڈ ویئر وہی ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمتوں کے متعلق واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
The post موٹرولا نے ریزر 40 فولڈ ایبل سیریز کی لانچنگ کی تاریخ اعلان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/H87V2Ux
via IFTTT
No comments