مائیکروسافٹ نے ایکس باکس ون کونسول کی تیاری بند کردی https://ift.tt/eA8V8J
نیویارک: مائیکروسافٹ نے ایکس باکس گیم کونسول کی ون سیریز پ کام بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سیریز کے دیگر کونسول پر توجہ مرکوز کرے گی۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ایکس باکس کنسول پروڈکٹ کے سینئر ڈائریکٹر کینڈی واکر نے کہا کہ ہم نے ایکس باکس ون کونسول پر 2020 سے کام بند کردیا تھا اور اب ان کی فروخت ہونے کے بعد مزید کونسول نہیں بنائے جائیں گے۔ اب ایکس باکس سیریز ایکس اور ایکس باکس ایس پر کام شروع کیا جائے گا۔
کینڈی نے بتایا کہ ہم نے ریٹیلر سے دو سال قبل ہی کہا تھا کہ ایکس باکس ون اب مزید دستیاب نہ ہوں گے کیونکہ کمپنی اب دوسرے ماڈل پر کام کررہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب مختلف کمپنیاں گیمنگ کی دنیا میں نت نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سونی کمپنی بھی ورچوئل ریئلٹی (مجازی حقیقت) پر مبنی ہیڈسیٹ تیار کررہی ہے، جس پر اُن کا ماننا ہے کہ یہ گیم حقیقت سے قریب تر ہوکر گیمنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: مائیکرو سافٹ کا ایکس باکس میں نئے گیمزکا اضافہ
علاوہ ازیں پلے اسٹیشن وی آر 2 بھی 4 ہزار ایچ ڈی آر ڈسپلے والے پلے اسٹیشن کی تیاری میں مصروف عمل ہے۔
اس گیم میں ایسے سینسر نصب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے آنکھوں کے ذریعے گیم کو کنٹرول کیا جاسکے گا جبکہ وائبریشن اور تھری ڈی آڈیو سمیت دیگر فیچرزکو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
The post مائیکروسافٹ نے ایکس باکس ون کونسول کی تیاری بند کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/33ojsRO
via IFTTT
No comments