Breaking News

صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون https://ift.tt/3HKVrmw

بیجنگ: وائیوو کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا اسمارٹ فون بنایا ہے جس کی کیسنگ دھوپ پڑنے پر صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدل سکتی ہے۔

حال ہی میں وائیوو نے وی 23 اور وی 23 پرو کے مرکزی فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو دھوپ پڑنے پر سینکڈوں میں رنگ بدل سکتے ہیں۔

اسے انہوں نے سن شائن گولڈ ماڈل کا نام دیا ہے اور سورج کی روشنی میں فون کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے یعنی نیلے سے پیلا ہوسکتا ہے۔ تاہم اسے واضح طور پر بیک کیسنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پر دو سال کی مسلسل محنت کی گئی ہے۔ لیکن فی الحال دھوپ میں رکھنے پر یہ صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہی رنگ اختیار کرسکتا ہے جو نیلگوں مائل سبز رنگت ہے۔

عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔ لیکن رنگ بدلنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی موجود ہیں۔

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے اندر دو سیلفی کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسری وائڈ اینگل کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرا آپ کی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے آٹو فوکس ہوتا ہے۔ لیکن اس کے دوسرے ماڈل یعنی  وی 23 پرو میں کیمرہ دیکھ کر آپ مزید حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرہ پشت پر نصب ہے ۔ دونوں ماڈلوں میں قریب کی تصاویر کے لیے میکرو سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں۔

وی 23 پرو میں قریباً ساڑھے چھ انچ کا اسکرین ہے جس کی ریزولوشن 1080 پکسل اور ساخت اوایل ای ڈی ہے جس کی اطراف خمیدہ ہے۔ اگرچہ ان کی قیمتوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا لیکن جلد ہی انہیں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

The post صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/33fRur8
via IFTTT

No comments