Breaking News

ڈیسک ٹاپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے واٹس ایپ کا اہم اقدام https://ift.tt/eA8V8J

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کی سیکیورٹی کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ صارفین کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے کمپنی ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کام کررہی ہے۔

یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن دونوں پر استعمال کیا جاسکے گا۔

صارف جب لاگ ان کے لیے بار کوڈ اسکین کرے گا تو اُس کے پاس خفیہ ہندسے (پن کوڈز) آجائیں گے جن کو درج کرنے کے بعد ہی اکاؤنٹ کو کمپیوٹر پر لاگ ان کیا جاسکے گا۔

موبائل کی طرح اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے خفیہ ہندسے یا پاسورڈ کو دیسک ٹاپ پر درج کرنا ہوگا۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل صارفین کے لیے پیش کی ہوئی ہے، جس کے لیے صارف کو سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن میں جاکر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو آن کرنا پڑتا ہے۔

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کھلنے کے بعد صارف کو اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے اپنا پاس ورڈ یا خفیہ ہندسے درج کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

The post ڈیسک ٹاپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے واٹس ایپ کا اہم اقدام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3GRnFfj
via IFTTT

No comments