Breaking News

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن! https://ift.tt/3KzxDnU

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چیٹ ہسٹری کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا، جس کے تحت واٹس ایپ  صارفین ایک کلک پر چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں منتقل کرسکیں گے۔

ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے چیٹ منتقلی کی آزمائش کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا فیچر چیٹ کو متتقل کرنے کے لیے سوال پوچھ رہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

chat-historty

 

واضح رہے کہ اس وقت صرف آئی فون سے آئی فون چیٹ ہسٹری کی متنقلی کی سہولت موجود ہے۔

قبل ازیں واٹس ایپ نے سام سنگ، گوگل پکسل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم صارفین کے لیے یہ سہولت فراہم کی، جس کے بعد  وہ آئی فون سے مذکورہ اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری منتقل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئی او ایس سے چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔

The post واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/33JFGxF
via IFTTT

No comments