Breaking News

نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ سے پیغام بھیجنا اب آسان https://ift.tt/eA8V8J

 لندن: واٹس ایپ پر بات اور پیغامات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے فون بک میں مطلوبہ نمبر محفوظ کیا جائے۔ پھر واٹس ایپ اس نمبر سے جڑنے کے بعد ہی پیغام یا فون کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن ہم سارے نمبر محفوظ نہیں کرنا چاہتے۔ پھر دوسری جانب نمبر محفوظ کرنے اور اسے واٹس ایپ سے منسلک کرنے میں بھی وقت لگتا ہے۔

واٹس ایپ میں نمبر محفوظ کئے بغیر دو طرح سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر میں wa.me شارٹ یوآرایل ٹائپ کیجئے۔ اگرچہ یہ طریقہ کمپنیاں اور آن لائن اسٹور استعمال کرتے ہیں لیکن اسے آپ بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ بذریعہ ویب سائٹ

فون براؤزر یا کسی بھی اچھے براؤزر پر https://wa.me/cccxxxxxxxxxx ٹائپ کیجئے۔ ان میں ccc کا مطلب ملکی (کنٹری) کوڈ لکھیں لیکن + نشان ٹائپ نہ کریں بلکہ اس طرح لکھیں گے۔ مثلاً پاکستان کا کوڈ 92 ہے تو اس طرح لکھیں۔

https://wa.me/923006xxxxxx  ٹائپ کرکے نمبر پورا لکھیں لیکن کوئی ڈیش یا بریکٹ وغیرہ استعمال نہ کیجئے۔ آپ براؤزر میں بار بار استعمال کرنے کے لیے اسے بک مارک بھی کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد واٹس ایپ آپ سے چیٹ بٹن جاری (کنٹینیو) کرنے کو پوچھے گا۔ اسے دباتے ہی واٹس ایپ کی ایپ کھل جائے گی اور اب آپ کال کرسکتے ہیں، ٹیکسٹ کرسکتے ہیں یا پھر وائس میسج بھی بھیج سکتے ہیں۔

دوسراطریقہ بذریعہ ایپ

’واٹس ڈائریکٹ‘ اور’کلک ٹو چیٹ‘ ایپس کی بدولت اس پورے عمل کو خودکار بنایا جاسکتا ہے۔ بس آپ کو کوئی ایک ایپ اتارنا ہوگی۔ یہ دونوں ایپس بالکل مفت میں دستیاب ہیں۔

انسٹالیش کے بعد ایپ کھولیں اور درست کنٹری کوڈ کے ساتھ نمبر شامل کریں اور فوری طور پر ڈیوائس اجازت نامے کے ساتھ واٹس ایپ استعمال کریں۔

لیکن خود دنیا بھر کے صارفین بھی واٹس ایپ سے اس کا سادہ طریقہ یا فیچر شامل کرنے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ واٹس ایپ اسے کب شامل کرتا ہے۔

The post نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ سے پیغام بھیجنا اب آسان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3tBFwD6
via IFTTT

No comments