اسٹار وارز کی مخصوص تلوار کو سمٹنے کے قابل بنانے پر یوٹیوبر کا ورلڈ ریکارڈ https://ift.tt/eA8V8J
روس سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ایلیکس برکن نے مشہور سائنس فکشن فلم ‘اسٹار وارز’ کی لائٹ سیبر نامی تلوار کو سمٹنے کے قابل بنادیا ہے۔
ایلیکس کا یوٹیوب پر ‘ایلیکس لیب’ کے نام سے ایک چینل ہے جہاں وہ سائنسی تجربات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسٹار وارز سے متاثر ہوکر فلم میں دکھائی جانے والی لائٹ سیبر کی نقل کی ہے اور ایسی ہی تلوار بنائی ہے جو سمٹ بھی جاتی ہے۔
اُن کی ایجاد کردہ قابلِ گرفت مشین پلازما بلیڈ خارج کرتی ہے جس کی اونچائی 3 فٹ اور اس کا درجہ حرارت 5،072 ڈگری ہے۔ اس درجہ تپش کی وجہ سے ایلیکس کی تلوار اسٹیل کو کاٹنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔
ایلیکس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو اپنی ایجاد سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میری لائٹ سیبر میں اصل کام الیکٹرولائزر کا ہے۔ الیکٹرولائزر ایسا آلہ ہے جو ہائڈروجن اور آکسیجن کی بڑی مقدار کو پیدا کرتا ہے اور گیس کو بغیر کسی پریشر کے منقبض (compress) کرسکتا ہے۔
The post اسٹار وارز کی مخصوص تلوار کو سمٹنے کے قابل بنانے پر یوٹیوبر کا ورلڈ ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3tVNOWL
via IFTTT
No comments