Breaking News

آپ کا پروفائل کس نے دیکھا ہے؛ ٹک ٹاک جلد ہی یہ بھی بتائے گا https://ift.tt/eA8V8J

بیجنگ: خود کو تیزی سے تبدیل کرتی ہوئی مختصر ویڈیو کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت لوگ آپ کا پروفائل دیکھیں گے تو علم ہوجائے گا کہ کس کس نے آپ کا پروفائل دیکھا ہے۔

ایپ کی سہولت کے تحت گزشتہ 30 دن میں جس نے بھی آپ کی تفصیلات کو دیکھا ہوگا اس کا علم آپ کو ہوجائے گا یعنی ایک ماہ تک کا ریکارڈ اس پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کا مقصد غالباً یہ ہوسکتا ہے کہ صارفین کی درست معلومات اور ان کے شفاف پروفائل کو یقینی بنایا جاسکے۔

مختلف ایپ پر تحقیق کرنے والے کیوو ایڈریانو نے اس کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین جان سکیں گے کہ ان کا پروفائل کس نے اورکب دیکھا ہے جبکہ دیگر تفصیلات بھی معلوم کی جاسکیں گی۔

دوسری جانب اس سے یکساں شوق اور دلچسپی رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے اور باہمی روابط قائم کرسکیں گے۔ اس سے لوگ ٹویٹر کی طرح ایک دوسرے کو فالو بھی کرسکیں گے۔ اگرچہ ٹک ٹاک اس آپشن کو ایک سال قبل بند کرچکا ہے کیونکہ اس سے بعض مشہور شخصیات کو الجھن ہورہی تھی۔ وجہ یہ ہے کہ بعض افراد سوشل میڈیا پر دوسروں کے پروفائل اور ذاتی معلومات میں جھانکنا پسند کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک نے ابھی تک اس آپشن کی کوئی تفصیل نہیں دی ہے لیکن شاید اس کا اثر لنکڈ ان کی طرح ہوسکتا ہے جس میں ہم خیال لوگ ایک حلقہ اور روابط بناتے ہیں اور اس میں توسیع ہوتی جاتی ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ٹک ٹاک کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ لیکن شاید ٹک ٹاک انفلوئنسر اور دیگر افراد کے لئے یہ آپشن پیش کرنا چاہتا ہے جو اپنی پوسٹ کا اثر دیکھنا چاہتے ہیں۔

The post آپ کا پروفائل کس نے دیکھا ہے؛ ٹک ٹاک جلد ہی یہ بھی بتائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3r02Itf
via IFTTT

No comments