Breaking News

دنیا کا طاقتور ترین گیمنگ ٹیبلیٹ https://ift.tt/eA8V8J

اسے ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ دونوں کہا جاسکتا ہے کیونکہ اسے بطور لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ دونوں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسے ASUS کمپنی نے بنایا ہے، ماڈل کا نام ROG Flow Z13 ہے۔ اسے جدید اور زیادہ ہیوی ڈیوٹی گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے بنایا گیا ہے اور کھیلتے وقت صارف کی سہولتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔

ٹیبلیٹ کسی بھی پوزیشن میں تبدیلی کے قابل (convertible) ہے۔ اس کی ایک اور خوبصورتی جو اکثر  بیشتر لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس میں نہیں ہوتی وہ ہے اس کے اوپر کے حصے پر موجود کھڑکی جو اندر کے سسٹم کو دکھاتی ہے اور اس میں مختلف رنگوں کی جلتی لائٹیں اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

اس میں انٹیل کی 12700h چپ آئی سیون 2.3ghz، ایک ٹیرابائٹ (1000 گیگا بائٹس) ایس ایس ڈی، 16 جی بی ریم اور 60hz معہ 500 نِٹس موجود ہیں جو 13 انچ اسکرین پر 2160-3840 ڈسپلے فراہم کرتا ہے تاہم اس میں 120 ہرٹز کا کم ریزولوشن کا آپشن بھی شامل ہے۔ مزید برآں اس میں کیمرہ بھی نصب ہے جس سے آپ کوئی ویڈیو شوٹ کرسکتے ہیں۔

اس کا پاور اڈاپٹر 100 واٹ پر مشتمل ہے اور سب سے اچھی بات اس کی  پِن ٹائپ سی ہے جو عام اسمارٹ فونز کی چارجنگ پِن ہوتی ہے۔ اس کی قیمت ابھی کمپنی نے متعین نہیں کی ہے۔ اس کو 2022 کے نصف میں رلیز کیا جائے گا۔

The post دنیا کا طاقتور ترین گیمنگ ٹیبلیٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3Gzx3UR
via IFTTT

No comments