اب ٹویٹر پراین ایف ٹی پروفائل ڈسپلے لگایا جاسکتا ہے https://ift.tt/eA8V8J
سان فرانسسكو: ٹویٹر پر مسلسل نظر رکھنے والے ایک ماہر نے بعض اسکرین شاٹ پوسٹ کئے ہیں جن میں ٹویٹر پروفائل تصاویر میں این ایف ٹی خاکہ دیکھا جاسکتا ہے جو بلاک چین پر بنا ہے اور صارف کو اس کی ملکیت ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ برس نومبرمیں ٹویٹر نے این ایف ٹی شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کی عالمی مقبولیت کے تحت ٹویٹر نے صرف این ایف ٹی کے اصل مالکان کو ہی اس کی سہولت فراہم کی ہے۔
اس کے بعد عام افراد بھی پروفائل پر کلک کرکے این ایف ٹی کی تمام ضروری تفصیلات جان سکتے ہیں۔ لیکن اس پر رائٹ کلک کرکے اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ٹویٹر نے این ایف ٹی تصویر محفوظ بنانے کے لیے چھ کونوں والا پی ایف ی فارمیٹ پیش کیا ہے جو ڈجیٹل نقب زنی کو ناکام بناتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ این ایف ٹی کی خریدوفروخت کی بحثیں فیس بک کی بجائے ٹویٹرپرجاری ہیں۔ اسی ایپ پر لوگ این ایف ٹی تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں اور بطورِ خاص ٹویٹراسپیس اس کا مرکز بن چکا ہے۔ تاہم اب بھی این ایف ٹی کی خریدوفروخت میں کاپیاں ہی دستیاب ہیں اور مکمل حقوقِ ملکیت نہیں دیئے جارہے ۔ اس طرح این ایف ٹی کے قانونی پہلو یا ان میں ترمیم کے بہت سے راستے ہیں جن پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔
این ایف ٹی کی پوری دھوم کے باوجود صرف مٹھی بھر افراد ہی اس سے رقم بنارہے ہیں اور مخصوص لوگ امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔ لیکن سال 2021 میں اس کی حجم 25 ارب ڈالر دیکھا گیا تھا۔
The post اب ٹویٹر پراین ایف ٹی پروفائل ڈسپلے لگایا جاسکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qr1mXU
via IFTTT
No comments