Breaking News

واٹس ایپ نے 3 زبردست فیچرز پر کام شروع کردیا https://ift.tt/eA8V8J

سان فرانسسكو: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول موبائل ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے تین نئے اور شاندار فیچرز پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور فیچرز پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نئے آپشنز یا فیچرز کی آزمائش کررہی ہے، جو پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن والے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

خاص نمبروں پر ’لاسٹ سین‘ بند کرنے کا آپشن

واٹس ایپ میں ’لاسٹ سین‘ کا آپشن استعمال کرنے سے واٹس ایپ کانٹیکٹ میں موجود تمام لوگوں کو یہ نہیں پتا چلتا کہ وہ کب ’آف لائن‘ ہوئے یا آخری بار کب آن لائن تھے، لیکن اب ایسے فیچر پر کام ہورہا ہے جس کے تحت آپ اپنی مرضی کے خاص نمبروں کے لیے اس آپشن کو کھول سکیں گے۔

واٹس ایپ پیغامات پر ایموجیز کا ری ایکشن

جس طرح فیس بک پوسٹ یا کسی کمنٹ پر ایموجیز کا ری ایکشن ہوتا ہے اسی طرح اب واٹس ایپ صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے تحت وہ پیغامات پر ای ایکٹ (ردعمل) دے سکیں گے۔

واٹس ایپ پر انسٹاگرام ’ریلز‘

پیغام رسانی کی ایپ کے صارفین مستقبل میں واٹس ایپ پر براہ راست انسٹاگرام کے ’ریلز‘ دیکھ سکیں گے۔

The post واٹس ایپ نے 3 زبردست فیچرز پر کام شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3uclgIy
via IFTTT

No comments