اطراف کی ہوا کو جراثیم سے پاک کرنے والا حیرت انگیز ہیڈ فون https://ift.tt/3qgJkrB
تائیوان: خوب سے خوب تر کی تلاش میں ایک کمپنی نے اب ایسا وائرلیس ہیڈفون بنایا ہے جو ایک جانب تو بہترین معیار کی آواز سناتا ہے اور دوسری جانب اطراف کی ہوا کو دھوئیں، آلودگی، جراثیم، وائرس اور دیگر اقسام کے بیکٹیریا سے محفوظ رکھتا ہے۔
اسے اِبل نامی کمپنی نے تیارکیا ہے اور اس کے مطابق یہ ہیڈ فون کے ساتھ ہوا کو صاف کرنے والا (ایئر پیوریفائر) نظام ہے۔ اس میں خردبینی نظام سمویا گیا ہے جو ہوا میں ایسے مرکبات شامل کرتا رہتا ہے جس سے بیکٹیریا، جراثیم، سگریٹ کے دھویں اور دیگر اقسام کے وائرس کی 99 فیصد تعداد ختم ہوجاتی ہے۔
اَبل کمپنی نے اسے پہنے جانے والا (ویئرایبل) ایئرپیوریفائرکہا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے انتہائی مضر ذرات پی ایم 2.5 کو تلف کیا جاسکتا ہے۔ تاہم کمپنی نے ایک اور دعویٰ یہ ہے کیا ہے کہ ان کی ایجاد کووڈ 19 وائرس بھی ختم کرسکتا ہے۔
اس کمپنی نے ایل ون، سی ون اور ایم ون نامی تین ماڈل بنائے ہیں جن میں سے ایک ہیڈفون کے ساتھ بنایا گیا ہے جبکہ دو لاکٹ اور ہار جیسے دکھائی دیتے ہیں۔ ایئرویڈا کے تمام ماڈلوں کو بہت ہلکا پھلکا اور خوبصورت بنایا گیا ہے جسے دیکھنے کے بعد خریدنے کو دل کرتا ہے۔ اس کا ڈیزائن اتنا بہتر اور ہلکا پھلکا ہے کہ اسے گلے میں لٹکایا جاسکتا ہے۔
تائیوان اور جرمنی کے ماہرین نے اسے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے کئی تجربہ گاہوں میں اپنی مضوعات کی جانچ پڑتال کرائی ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اس کا دل و دماغ ایک برقی نظام ہے جو باریک جھریوں سے فی مکعب سینٹی میٹر 20 لاکھ منفی چارج والے آئن خارج کرتا ہے۔ منفی آئن جراثیم، وائرس اور آلودگی کے ذرات کو دھکیلتا ہے۔
جب آئن جراثیم، آلودہ ذرات اور وائرس وغیرہ سے چپکتے ہیں تو وہ بھاری ہوکر نیچے گرنے لگتے ہیں اور آپ کے منہ تک نہیں پہنچ پاتے۔
پورا ہیڈ فون مشکل سے 70 گرام وزنی ہے اور پہننے پر بھاری محسوس نہیں ہوتا جب کہ ایک بار چارج ہونے کے بعد 32 گھنٹےتک کام کرتا رہتا ہے۔
The post اطراف کی ہوا کو جراثیم سے پاک کرنے والا حیرت انگیز ہیڈ فون appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3qflYCw
via IFTTT
No comments