پلگ کے ساتھ دنیا کا سب سے چھوٹا پاوربینک https://ift.tt/3tzXEgT
ٹوکیو: ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور تیز رفتار پاور بینک بنایا ہے جس کے اندر پلگ کے ساتھ چارجر بھی نصب ہے۔
30 واٹ قوت کا پاوربینک تمام اقسام کے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس چارج کرسکتا ہے۔ اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو کئی آلات کو دو سے تین مرتبہ چارج کرسکتی ہے۔ ان میں تمام اقسام کے آئی فون، میک بک اور کثیرالاقسام ٹیبلٹ شامل ہیں۔ پاوربینک کو اسمارٹ کوبی پروپلگ کا نام دیا گیا ہے۔
اس طرح یہ اپنے پلگ کی وجہ سے چارجر بھی ہے اور پاوربینک بھی ہے۔ اسمارٹ کوبی 30 واٹ کی بنا پرایک ہی وقت میں دو آلات چارج کرسکتا ہے۔ یعنی یوایس بی سی پورٹ 30 واٹ اور یوایس بی اے 12 واٹ چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
پاوربینک کو جاپان کے مشہور ڈیزائنروں نے تیار کیا ہے جو ہاتھوں میں باآسانی سماجاتا ہے۔ اس پر نصب اسٹیٹس ظاہر کرنے والی ایل ای ڈی ہر زاویے سے واضح دکھائی دیتی ہے۔ پاوربینک کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کے پلگ ہیں جو ایشیا، یورپ اور امریکی ساکٹ کے تحت کام کرتے ہیں۔
اسمارٹ کوبی کی تیاری میں گیلیئم نائٹریٹ مائیکروچپ استعمال کی گئی ہے۔ اس معدن کی بدولت ہی یہ دنیا کا مختصر ترین پاوربینک بھی ہے۔ کمپنی نے اس کی تعارفی قیمت 44 ڈالر رکھی ہے اور دوماہ بعد مارچ 2022ء میں یہ دنیا بھرمیں دستیاب ہوجائے گی۔
The post پلگ کے ساتھ دنیا کا سب سے چھوٹا پاوربینک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3GBJxeH
via IFTTT
No comments