مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں سرفہرست https://ift.tt/eA8V8J
واشگٹن: سوچ تخلیقی اور مزاج ٹیکنالوجی سے مطابقت رکھتا ہو تو یوٹیوب پر کمانے کے امکان روشن ہوجاتے ہیں اور اسی بات کو 23 سالہ امریکی نوجوان نے ثابت کردیا جنہوں نے یوٹیوب سے 2021 میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر ’سب سے زیادہ کمانے‘ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور یوٹیوبر کا حقیقی نام جمی ڈونلڈسن ہے اور انہوں نے گزشتہ برس بڑے پروجیکٹس کیے جن میں نیٹ فلکس کی فلم اسکویڈ گیم پر مبنی ایک ویڈیو بھی بنائی۔
مزیدپڑھیں: یوٹیوبر کی خود کو تابوت میں بند کرکے قبر میں 6 گھنٹے گزارنے کی ویڈیو وائرل
فوربس کے مطابق مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر 2021 میں پیش کی جانے والی ویڈیوز سے سب سے زیادہ کمائی کی۔
2020 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں امریکا کا 9 سالہ بچہ ریان کاجی تھا جس نے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔
لیکن اب مسٹر بیسٹ نے ریان کاجی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
2021 کے دوران مسٹر بیست کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ سے بڑھ کر 8 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور وہ اس وقت پورے یوٹیوب پر سبسکرائب کیے جانے والے چینلز میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرمعمولی جینیاتی بیماری میں مبتلا 15 سالہ یوٹیوبر چل بسیں
ان کے چینل پر ویڈیوز کو 14 ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، وہ اپنے مداحوں اور سبسکرائبرز میں اپنے حسن سلوک اور اکثر عجیب و غریب مقابلوں کے انعقاد کی وجہ سے بہت مشور ہیں اور بعض اوقات لوگ کو نقد انعامات بھی دیتے ہیں۔
سکویڈ گیم ویڈیو کو صرف ایک مہینے میں 20 کروڑ لوگوں نے دیکھا ہے۔
The post مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3IgzTyx
via IFTTT
No comments