Breaking News

ڈیزل انجن پیٹرول انجن سے بہتر کیوں؟ https://ift.tt/eA8V8J

ڈیزل انجن پیٹرول انجن کے مقابلے میں زیادہ موثر اور بہتر کارکردگی کا حامل ہوتا ہے۔ ڈیزل انجن حرارت کی مقدار کی مناسبت سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

ڈیزل انجن جرمن انجینئر رڈولف ڈیزل نے 1897 میں ایجاد کیا تھا۔ اسے تیار کرنا بھی پیٹرول انجن کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔ پیٹرول انجن کو اسپارک اگنیشن انجن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں انجن کو چالو کرنے کیلئے اسپارک پلگ اور فیول کو جلانا پڑتا ہے جبکہ ڈیزل انجن کا انحصار منقبض ہوا (compressed air) پر ہوتا ہے۔ اس میں کوئی اسپارک پلگ یا فیول کو جلانے کی جھنجٹ نہیں ہوتی اور انجن صرف حرارت کے پیدا ہوتے ہیں اسٹارٹ ہوجاتا ہے۔

دوسرے لفظوں میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ دونوں انجنوں کی تیاری کا طریقہ کار تقریباً ایک ہی ہوتا ہے لیکن بنیادی فرق انجن میں فیول کو تعارف کرانے اور پھر اس کے توانائی میں تبدیل ہونے کا ہے۔

آسان طریقہ کار کے باوجود ڈیزل انجن پیٹرول انجن سے مہنگا کیوں ہوتا میں؟، اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ انجن میں ہوا کو ہائی پریشر میں رکھ کر قید کیا جاتا ہے لہٰذا اس کا انجن بھی اُسی حساب سے زیادہ طاقتور اور بھاری ہوتا ہے۔

The post ڈیزل انجن پیٹرول انجن سے بہتر کیوں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3sP0D4o
via IFTTT

No comments