Breaking News

لاتعداد تفریحی کام کرنے والا سام سنگ فری اسٹائل پروجیکٹر https://ift.tt/eA8V8J

جنوبی افریقہ: سام سنگ نے ایک ہرفن مولا گول ڈبے نما پروجیکٹر بنایا ہے جسے کہیں بھی لے جاکر نصب کیا جاسکتا ہے۔ 180 درجے زاویے پر گھومنے والا پروجیکٹر دیوار پر 100 انچ طویل فلم دکھاسکتا ہے، سالگرہ مبارک کے پیغامات دکھاتا ہے اور رنگ برنگی ناچتی روشنیوں سے کمرہ بھرسکتا ہے۔

اسے فری اسٹائل پروجیکٹر کا نام دیا گیا ہے اور قیمت 899 ڈالر رکھی گئی ہے جس کے لیے پہلے سے آرڈر دیا جاسکتا ہے۔ بہت سارے فیچر کے ساتھ پروجیکٹر کا وزن صرف 830 گرام ہے اور یہ دیوار پر 30 سے 100 انچ کی ایچ ڈی تصاویر اور ویڈیو دکھاسکتا ہے۔ پروجیکٹر سے 550 لیومن کی روشنی خارج ہوتی ہے جو تاریک کمرے کو سینما بناتے ہوئے 1080 پکسل کی تصویر اور ویڈیو دکھاسکتی ہے۔

اسی پروجیکٹر میں 360 درجے پر آواز بکھیرنے والے پانچ واٹ کے اسپیکر بھی نصب ہے جو موسیقی بکھیرتے ہیں اور اوپر سے رنگین روشنائی گھر میں سالگرہ یا تقریب کو مزید خوشگوار بناتی ہیں۔ اس کا حساس مائیک آپ کی آواز کے تحت کام کرتا ہے۔

ویڈیو یا تصاویر کے لیے پروجیکٹر کو ایچ ڈی ایم آئی اور یو ایس بی جیک سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اسے چلانے کے لیے سام سنگ ٹی وی کا سافٹ ویئر ہی استعمال کیا گیا ہے۔ یعنی اب نیٹ فلیکس اور یوٹیوب کی فلموں کو پروجیکٹر کی بدولت دیکھنا ممکن ہے۔

The post لاتعداد تفریحی کام کرنے والا سام سنگ فری اسٹائل پروجیکٹر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/31v6PDt
via IFTTT

No comments