Breaking News

یوٹیوب پر سبسکرائب بٹن کے متعلق فیچر کی آزمائش https://ift.tt/RBOJhna

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو ویڈیو میں ’سبسکرائب‘ کا لفظ ظاہر ہونے پر سبسکرائب بٹن کو واضح کر دے گا۔

اس تجرباتی اپ ڈیٹ کی وسیع پیمانے پر کونٹینٹ پر کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پلیٹ فارم نے یہ فیچر مکمل طور پر خودکار کر دیا گیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں جب بھی تخلیق کار نے چینل ’سبسکرائب‘ کرنے کی درخواست کی، اسکرین پر موجود سبسکرائب کا بٹن چمکتا دِکھائی دیا۔

How To Make An Auto YouTube Subscribe Link URL In 2023

یوٹیوب کے مستقل صارفین اس بات سے آگاہ ہیں کہ متعدد تخلیق کار چینل سبسکرپشن کی درخواست کے لیے مختلف اینیمیشنز کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب ’سبسکرائب‘ کا لفظ آتے ہی اسکرین پر موجود سبسکرپشن کا بٹن چمکنا شروع ہو جائے گا۔

اس سے قبل ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے نئے فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

پلیٹ فارم کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ کمپنی فیچرز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنے اور اشتہار ہٹانے کے لیے استعمال ہونے والے ’اسکپ‘ بٹن کے نئے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔

The post یوٹیوب پر سبسکرائب بٹن کے متعلق فیچر کی آزمائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/htRDke8
via IFTTT

No comments