Breaking News

گوگل کی ’سیف سرچ‘ فیچر متعارف کرانے کی تصدیق https://ift.tt/J0vqb4E

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ’سیف سرچ‘ فیچر متعارف کرانے کی تصدیق کر دی۔

رواں سال کے ابتداء میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ گوگل سرچ پر ’سیف سرچ‘ فیچر کا اطلاق کر دیا جائے گا جس کے تحت سرچ میں سامنے آنے والی نازیبا اور تشدد پر مبنی تصاویر دھندلی ظاہر ہوں گی۔

گزشتہ روز ایشیاء پیسیفک خطے میں پیرنٹل کنٹرول اور بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک بلاگ میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ سرچ میں کونٹینٹ کو دھندلا کرنے کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

(تصویر: 9to5google)

(تصویر: 9to5google)

اس فیچر سے گوگل کی بنیادی سیٹنگز کے علاوہ کسی چیز میں میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اب تمام گوگل اکاؤنٹ نازیبا، تشدد پر مبنی یا نامناسب یا حساس مواد کو دھندلا کرنے والی سیف سرچ سیٹنگ کو دیکھ سکیں گے۔

اس بات سے قطع نظر کہ کونٹینٹ سائن آؤٹ اکاؤنٹ سے سرچ کیا گیا ہو یا اِن کاگنیٹو موڈ میں، اس سیٹنگ کا اطلاق ہر طرح کی گوگل سرچ پر ہوگا۔

اس نئی سیٹنگ کو صارفین باآسانی تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ سیف سرچ کے طے شدہ آپشن کو بند کر کے صارفین نتائج پر لگنے والے فلٹر کو ہٹا سکتے ہیں۔

The post گوگل کی ’سیف سرچ‘ فیچر متعارف کرانے کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/1gcjtWJ
via IFTTT

No comments