Breaking News

امریکا نے پراسرار اُڑن طشتریوں سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرادی https://ift.tt/q1vR7LP

  واشنگٹن: کئی دہائیوں سے پراسرار اُڑن طشتریوں جیسے نامعلوم خلائی اجسام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور اب اس میں ایک پیشرفت کے طور پر امریکا نے اس موضوع پر معلومات ویب سائٹ متعارف کرادی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُڑن طشتریوں جسے عرف عام میں (UFOs) کہا جاتا ہے سے متعلق امریکا نے مخصوص ویب سائٹ لانچ کی ہے جو اس حوالے سے معلومات پیش کرتی ہے اور یہ امریکی محکمہ دفاع کے زیرِ انتظام ہے۔

آل ڈومین انوملی ریزولوشن آفس (اے اے آر او) ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی ٹیم نامعلوم اور بےقاعدہ مظاہر (UAP) سے نمٹنے کی کوششوں کی رہنمائی کر رہی ہے۔ ویب سائٹ نامعلوم خلائی اجسام کو یا تو ہوا میں اُڑنے والی شے کے طور پر بیان کرتی ہے، یا ٹرانس میڈیم شے جو ہوا اور پانی کے درمیانی فضا میں موجود ہوتی ہے یا پانی میں ڈوبی ہوئی شے جیسے سمندروں وغیرہ میں۔

اس ویب سائٹ میں فی الحال عوامی طور پر دستیاب حل شدہ UAP کیسز سے متعلق غیر منقولہ معلومات موجود ہیں جنہیں کوئی بھی براؤز کر سکتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ رپورٹ شدہ واقعات اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی موجود ہیں۔ ساتھ ہی سرکاری رپورٹس مصاحف، پریس ریلیز اور دیگر وسائل کے لنکس بھی موجود ہیں جو عوام کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ محکمہ دفاع UAPs پر AARO ویب سائٹ کے کام پر امریکی عوام کے ساتھ شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔

The post امریکا نے پراسرار اُڑن طشتریوں سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2rT9Xda
via IFTTT

No comments