Breaking News

گوگل کروم ایکسٹینشن کا صارفین کی معلومات چوری کرنے کا انکشاف https://ift.tt/q1vR7LP

میڈیسن: ماہرین نے گوگل کروم صارفین کو خبردار کیا ہے کہ براؤزر میں اضافی طور پر استعمال کیے جانے والے ایکسٹینشن ان کا پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات چرا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ونسکونسِن-میڈیسن کے محققین کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے حوالے جاری کی گئی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 ہزار 300 کے قریب کروم براؤزر ایکسٹینشن گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت درجنوں ویب سائٹ سے پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ ایکسٹینشن صارفین سے تمام ویب سائٹ پر ان کے ڈیٹا تک رسائی یا ڈیٹا پڑھنے کی اجازت لیتے ہیں جس کے بعد یہ ایکسٹینشن ان ویب سائٹ میں درج کی جانے والی معلومات باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔

ایمازون کے معاملے میں صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ کے سورس کوڈ میں واضح ہوتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس قسم کے براؤزر ایکسٹینشن اس معلومات کو باآسانی حاصل کرسکتے ہیں اور سائبر مجرمان کو فراہم کر سکتے ہیں۔

اس مسئلے سے متعدد مختلف براؤزر کے ایکسٹینشن بشمول ایڈ بلاکر متاثر ہیں۔ جبکہ ان میں کچھ ایکسٹینشن بذاتِ خود مسئلہ نہیں ہیں بلکہ ہیکر صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کرنے کےلیے ان ایکسٹینشن کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

درج ذیل طریقے سے آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر یا موبائل پر کونسے ایکسٹینشن انسٹال کیے ہوئے ہیں اور ان کو کیا کیا اجازتیں دی ہوئی ہیں:

  1. کروم میں اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں پر کلک کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔
  2. سیٹنگز میں بائیں جانب نیچے اسکرال کر کے ایکسٹینشن کے آپشن میں داخل ہونے سے براؤزر میں انسٹال تمام ایکسٹینشن سامنے آ جائیں گے۔
  3. یہ جاننے کےلیے کہ آپ نے ایکسٹینشن کو کیا کیا اجازتیں دی ہوئی ہیں، ڈیٹیل (تفصیلات) پر کلک کریں ’پرمیشنز‘ نامی حصے کو دیکھیں۔
  4. ایکسٹینشن کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے ’ری موو‘ پر کلک کریں یا اگر وقتی طور پر معطل کرنا چاہتے ہیں تو ٹوگل سے آن سوئچ کو آف کردیں۔

The post گوگل کروم ایکسٹینشن کا صارفین کی معلومات چوری کرنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/ayoY8Ml
via IFTTT

No comments