یوٹیوب نے عمودی لائیو اسٹریم کی آزمائش شروع کردی https://ift.tt/P71UeoA
سان فرانسسكو: یوٹیوب نے اپنی ایپ میں عمودی (ورٹیکل) لائیو اسٹریم کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اسی کے ساتھ فل اسکرین کےآپشن پر بھی کام شروع کریدا ہے۔ اس کا مقصد بعد میں شارٹس بنانے میں آسانی ہوسکتی ہے۔
یوٹیوب کے مطابق موبائل صارفین کے لیے عمودی فارمیٹ میں لائیو اسٹریم ایک اہم تجربہ ہوگا۔ اس میں لائیو اسٹریم کو اسکرول کیا جاسکے گا۔ پھر فالوورز کی جانب سے فنڈنگ کے فیچرز کو بھی آسانی سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ لائیواسٹریم شارٹس میں بھی لائیو دیکھی جاسکے گی۔
یوٹیوب کے مطابق انسٹاگرام کی طرح عمودی لائیو کانٹینٹ اب ایپ اور ڈیسک ٹاپ پرجلد ہی دکھائی دے گا۔ فی الحال یوٹیوب کی لائیواسٹریم لینڈ اسکیپ یا مستطیل فارمیٹ میں ہی دکھائی دیتی ہے اور ایپ میں کئی فیچرز چھپ بھی جاتے ہیں۔ لیکن ورٹیکل فارمیٹ میں کمنٹس اور دیگر تفصیلات کو دیکھنا قدرے آسان ہوسکے گا۔ پھر اسکرولنگ کرکے آپ اس وقت ہونے والی دوسری لائیو اسٹریمز سے بھی آگاہ ہوسکیں گے۔
یوٹیوب نے شارٹس کی مقبولیت کے تحت یہ فارمیٹ پیش کیا ہے۔
The post یوٹیوب نے عمودی لائیو اسٹریم کی آزمائش شروع کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/86X1Ppl
via IFTTT
No comments