صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا https://ift.tt/fr84Thq
کیلیفورنیا: حال ہی میں لانچ کیے جانے والے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میکس مالکان نے اپنی ڈیوائس کے گرم ہوجانے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔
صارفین کے مطابق ایپل کے فلیگ شپ فون کا درجہ حرارت فاسٹ چارجنگ کے دوران مبینہ طور پر 47 ڈگری سیلسیئس تک بڑھ جاتا ہے اور فون بغیر کیس کے چھونے سے کافی گرم محسوس ہوتا ہے۔
9ٹو5 میک کے رپورٹر آئن زیلبو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا آئی فون 15 پرو میکس فاسٹ چارجنگ کرتے وقت کافی گرم محسوس ہوا۔
Jeeez my iPhone 15 Pro Max is almost too hot to touch while fast charging rn…
— Ian Zelbo (@ianzelbo) September 25, 2023
ایپل نے پہلی بار فاسٹ چارجنگ 2017 میں آئی فون 8 میں متعارف کرایا تھا، جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین تقریباً 30 منٹ میں 50 فی صد تک بیٹری چارج کر سکتے ہیں۔
“Almost too hot to touch while fast charging”
Several iPhone 15 Pro users are reporting overheating issues pic.twitter.com/N3Z2RufA8l
— Dexerto (@Dexerto) September 25, 2023
یورپی یونین کے نئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایپل نے آئی فون 15 میں اپنی مخصوص چارجنگ کیبل کو یوایس بی- سی چارجر سے بدل دیا ہے۔
آئن زیلبو نے بتایا کہ فاسٹ چارجنگ میں بیٹری کے 25 سے 60 فی صد کے درمیان مسئلے کی کیفیت بدتر تھی۔ بیٹری کے 70 فی صد چارج ہونے کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی آجاتی ہے (پھر بھی اس کو ہاتھوں میں تھامنا آرام دہ نہیں تھا)۔
The post صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/hiYgNM8
via IFTTT
No comments