Breaking News

مائیکروسافٹ نے تقریباً 30 سال بعد اہم ایپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا https://ift.tt/KwCgmDM

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے مستقبل میں ریلیز کیے جانے والے وِنڈوز کے ورژن میں ورڈ پیڈ ایپ کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک سپورٹ نوٹ میں بتایا گیا کہ ورڈ پیڈ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جارہا اور اس کو ونڈوز کی مستقبل کی ریلیز میں ختم کردیا جائے گا۔

نوٹ میں کمپنی کی جانب سے صارفین کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ ڈاٹ ڈاک اور ڈاٹ آر ٹی ایف جیسے ڈاکیومنٹس کے لیے مائیکروسافٹ ورڈ اور ڈاٹ ٹی ایکس ٹی جیسے سادہ ڈاکیومنٹس کے لیے وِنڈوز نوٹ پیڈ کا استعمال کریں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ورڈ پیڈ کو ختم کرنے کی خبر، نوٹ پیڈ کو آٹو سیو اور ٹیب کے آٹومیٹک ری اسٹورل فیچر سے اپ گریڈ کرنے کی خبر کے چند دنوں بعد سامنے آئی ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے وِنڈوز نوٹ پیڈ ایپ میں برسوں بعد 2018ء میں پہلی بار اپ ڈیٹس کی گئیں تھیں جس کے بعد وِنڈوز 11 میں متعدد ٹیبز کا فیچر شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے مائیکروسافٹ کی جانب سے ورڈ پیڈ ایپ وِنڈوز 95 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

The post مائیکروسافٹ نے تقریباً 30 سال بعد اہم ایپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/YHPicNm
via IFTTT

No comments