Breaking News

سافٹ ویئر نمائش، پروجیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز https://ift.tt/n9wdqxo

کراچی: سافٹ ویئرنمائش میں پیش کیے گئے مختلف پروجیکٹ شہریوں کی توجہ کامرکزبنے رہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ایپ ٹیک سافٹ ویئرنمائش کا انعقادکیاگیا جس کا مقصد جدید علوم کے ذریعے صنعت و تجارت کے شعبے میں کاروباری آسانیاں پیداکرنا تھا، نمائش میں 250 پروجیکٹس پیش کیے گئے جن میں بزنس ماڈیول بھی تھے۔

طلبہ نے ذہنی تندرستی کے لیے ایپلی کیشن، باحفاظت اسکول آنے جانے کے لیے وین میں سیکیورٹی ٹریکر متعارف کرانے کے ساتھ بیوٹی پارلرزکی بکنگ، مکینک کو ڈھونڈنا بھی آسان بنا دیا۔

ایپ ٹیک کے سربراہ اقبال یوسف نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسی نمائش سے نوجوان طلبہ و طالبات میں جدید علوم کا شعور بیدار ہوگا اور طلبہ کوذہانت کے جوہر دکھانے کا موقع میسرآئیگا، طلبہ اپنے آئیڈیازپیش کررہے ہیں آئی ٹی انڈسٹریزدورہ کرنے آرہی ہیں ان کو طلبہ سے لنک کریں گے،نمائش میں آئی ٹی گریجویٹ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

The post سافٹ ویئر نمائش، پروجیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/c1BWJge
via IFTTT

No comments