Breaking News

واٹس ایپ کی بِیٹا ورژن میں تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر کی آزمائش https://ift.tt/NBEKHMr

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن میں تھرڈ پارٹی چیٹ نامی فیچر کی نئی اسکرین متعارف کرا دی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اسکرین فی الحال نہ تو فعال ہے نہ ہی صارفین تک اس کی رسائی ہے۔ لیکن پیش کیے گئے ٹائٹل سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ پیغام رساں ایپ دیگر پیغام رساں ایپلی کیشنز کے ساتھ پیغام رسانی کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے یہ فیچر یورپین کمیشن کی جانب سے یورپی یونین ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ کے تحت گیٹ کیپر قرار دیے جانے کے چند دنوں بعد ہی سامنے آیا ہے۔ اس ایکٹ کے مطابق واٹس ایپ جیسے مواصلاتی سافٹ ویئر کو مارچ 2024 تک ثالث فریقی پیغام رساں ایپس کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے۔

اس ایکٹ کا مقصد گیٹ کیپرز کو غیر منصفانہ شرائط عائد کرنے سے روکنا اور دیگر اہم ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایپ کے دروازوں کے کھلے رہنے کی یقینی دہانی کرانا ہے۔

اس کے علاوہ ایکٹ کے تحت صارفین کو پہلے سے انسٹال شدہ ایپس یا متبادل ایپ اسٹورز سے انسٹال کی گئیں ایپس کو ختم کرنا ہوگا۔

اس ایکٹ کے جواب میں میٹا اور مائیکروسافٹ دونوں اپنے موبائل ایپ اسٹور بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یورپین کمیشن اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ایپل کا آئی میسج اور مائیکروسافٹ کا بِنگ سرچ انجن، ایچ براؤزر اور ایڈورٹائزنگ سروس نئے قانون کے پیرائے پر اترتے ہیں یا نہیں۔

The post واٹس ایپ کی بِیٹا ورژن میں تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر کی آزمائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/7mwdGQW
via IFTTT

No comments