گوگل کا چیٹ بوٹ کو اَپ گریڈ کرنے کا اعلان https://ift.tt/PlKukiL
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے بارڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے اپ گریڈ کے بعد مفت سروس کو یوٹیوب، جی میل اور گوگل میپ جیسی گوگل کی کچھ بڑی ایپ کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔
چیٹ بارڈ کے دیگر ایپ سے جُڑنے کے بعد صارفین چیٹ بوٹ سے اپنی ای میل اور دیگر نجی دستاویزات کے حوالے معلومات حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، گوگل نے واضح کیا ہے کہ اس معلومات تک کسی انسان کی رسائی نہیں ہوگی۔
بارڈ کا یہ نیا ایکسٹینشن جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، گوگل میپس، یوٹیوب اور گوگل فلائٹ اور ہوٹلز میں کارگر ہوگااور اس کی مدد سے متعدد ایپس اور سروسز پر موجود معلومات کو اکٹھا کیا جاسکے گا۔
مثال کے طور پر اگر کوئی شخص کسی جگہ سفر کا منصوبہ بنا رہا ہے تو وہ بارڈ سے فلائٹ کے ٹائم اور ہوٹل کی معلومات کا پوچھتے ہوئے، ہوائی اڈے پر جانے والے راستے کو گوگل میپس پر دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز بھی دیکھ سکتا ہے۔
گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ برس دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے چیٹ جی ٹی پی کے برابر آنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔
ان تمام سپر اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ کے حوالے سے نتائج میں درستی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن گوگل کا کہنا ہے کہ بارڈ میں ایک بٹن دیا جائے گا جو پیش کیے گئے جواب کی تصدیق کرے گا۔
کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ صارفین چیٹ بوٹ سے کی جانے والی گفتگو کو ایک لنک کی صورت میں اپنے دوستوں سے بھی شیئر کر سکیں گے تاکہ وہ بھی گفتگو کا حصہ بن سکیں۔
The post گوگل کا چیٹ بوٹ کو اَپ گریڈ کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/1s0z5XU
via IFTTT
No comments