آئی فون صارفین آپریٹنگ سسٹم فوری اپ ڈیٹ کریں، ایپل کا انتباہ https://ift.tt/HPfUlEF
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے چھ ہفتے قبل جاری کیے گئے آئی او ایس ورژن میں موجود سقم کو دور کرنے کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ متعارف کرا دی گئی۔
جمعرات کو ریلیز کیے جانے والے آئی او ایس 16.6.1 ورژن میں سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے بگ کو ختم کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف ٹرونٹو کی سٹیزن لیب سے ایپل کو جاری ہونے والے انتباہ میں کہا گیا تھا کہ یہ بگ صارف کو رابطے میں لائے بغیر ہی آئی فون کی سیکیورٹی کو کمزور کر سکتا ہے۔
آئی او ایس 16.6.1 کے متعلق ایک ویب پوسٹ میں ایپل نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آپریٹنگ سسٹم میں سیکیورٹی کے حوالے موجود سقم کو دور کر دیا گیا ہے۔
ایپل آئندہ ہفتے آئی فون 15 کے ساتھ نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 17 متعارف کرائے گا۔ بدقسمتی سے یہ بگ اس قدر خطرناک ہے کہ آئی او ایس 17 کی ریلیز (جو اس ماہ کے آخر تک متوقع ہے) تک انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے ایپل کو 16.6 کا تازہ ترین ورژن فوری طور پر جاری کرنا پڑا۔
فوری اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے آئی فون سیٹنگز میں جا کر ’جنرل‘ کا انتخاب کر کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
ایپل نے یہ بھی کہا کہ یہ اپ ڈیٹ آئی پیڈ او ایس کے لیے بھی دستیاب ہے۔
The post آئی فون صارفین آپریٹنگ سسٹم فوری اپ ڈیٹ کریں، ایپل کا انتباہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/ZtRp4Bj
via IFTTT
No comments