واٹس ایپ نے اشتہارات سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا https://ift.tt/chkvGrg
کیلیفورنیا: میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے کی خبروں کومسترد کر دیا۔
فائنینشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ پر آمدنی میں اضافے کے لیے پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
سربراہ واٹس ایپ وِل کیتھ کارٹ نے اپنی ایکس پوسٹ میں دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر جھوٹ ہے۔ کمپنی ایسا نہیں کر رہی۔
This @FT story is false. We aren’t doing this.
Also it looks like you misspelled Brian’s name… https://t.co/Z47z9FC5yu
— Will Cathcart (@wcathcart) September 15, 2023
واٹس ایپ کے ایک ترجمان کا فائنینشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمپنی کے اندر اگر کسی نے اس متعلق گفتگو کی ہے تو کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں، لیکن کمپنی نہ تو اس کی آزمائش کر رہی ہے نہ اس پر کوئی کام ہو رہا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔
ذرائع ابلاغ میں ایسی بھی خبریں گرم تھیں کہ میسجنگ ایپ ممکنہ طور پر اشتہارات کے بجائے صارفین پر سبسکرپشن فی کا اطلاق کر سکتی ہے۔
The post واٹس ایپ نے اشتہارات سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/DFE27ir
via IFTTT
No comments