مسک اور زکربرگ کی لڑائی کیلیے قدیم اکھاڑے کی جگہ چُن لی گئی https://ift.tt/YdTWGXb
سان فرانسسکو، امریکا: ٹیسلا اور X کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی لڑائی اٹلی میں قدیم اکھاڑے کولوزیئم میں ہوگی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے مالک ایلون مسک نے بتایا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں موجود جو قدیم اکھاڑا ہے جسے قدیم رومی تفریحی کھیلوں کیلئے استعمال کرتے تھے، وہاں زکربرگ کے ساتھ ان کی لڑائی ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریسلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کیا جائے گا جبکہ ناظرین کیلئے لڑائی کو لائیو اسٹریم بھی کیا جائے گا۔
مسک نے X پوسٹ میں کہا کہ لائیو سٹریم ایکس اور میٹا، دونوں پر ہوگی۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ وہ پہلے ہی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ملک کے وزیر ثقافت دونوں سے بات کر چکے ہیں اور کولوسیئم میں لرنے کی اجازت حاصل کرچکے ہیں۔
The post مسک اور زکربرگ کی لڑائی کیلیے قدیم اکھاڑے کی جگہ چُن لی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/E5rqQHb
via IFTTT
No comments