Breaking News

کافی کی مدد سے کنکریٹ کو مضبوط بنانے کا طریقہ کار وضع https://ift.tt/IlFT7ja

میلبرن: آسٹریلوی انجینئرز نے پسی ہوئی کافی مواد میں ملا کر کنکریٹ کو تقریباً 30 فی صد مزید مضبوط بنانے کا طریقہ کار وضع کر لیا۔

آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے انجینئرز نے فاضل کافی کو پیس کر بائیو چار (چار کول سے مشابہ ایک کم وزن مواد) میں تبدیل کیا اور اس کو کنکریٹ بنانے کے لیے ضروری مٹی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا۔

جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک سربراہ ڈاکٹر شینن کِلمارٹن لِنچ کے مطابق یہ خیال دفتر سے کافی کے فضلے کو کم کرنے کی خواہش سے ابھر کر سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دفتر میں بڑی مقدار میں پسی ہوئی کافی اور کافی پوڈز پھینکی جاتی تھی۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا یہ استعمال شدہ کافی کسی مزید قیمتی مواد میں تبدیل کی جاسکتی ہے یا نہیں۔

تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد محققین اب مقامی کونسلز کے ساتھ مستقبل کے انفرا اسٹرکچر منصوبوں جیسے کہ راہ داری اور فٹ پاتھ بنانے کے حوالے سے اشتراک کر رہے ہیں۔

انجینئرز کے مطابق یہ تکنیک ماحولیاتی اعتبار سے مفید ہوسکتی ہے کیوں کہ اس کی مدد سے زمین میں جانے والی کافی کی مقدار میں کمی کے ساتھ تعمیراتی صنعت میں قدرتی مٹی کے استعمال میں کمی آسکتی ہے۔

The post کافی کی مدد سے کنکریٹ کو مضبوط بنانے کا طریقہ کار وضع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/l39rVv0
via IFTTT

No comments