واٹس ایپ نے ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کا فیچر متعارف کرا دیا https://ift.tt/lrAuhmy
کیلیفورنیا: میٹا کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس میں صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹیک کمپنی نے اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایچ ڈی تصاویر کے لیے سپورٹ شامل کرنے کے بعد اینڈرائیڈ ورژن میں ایچ ڈی ریزولوشن میں ویڈیو بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا۔صارفین کو فیچر واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے بعد دستیاب ہوگا۔صارفین ویڈیو بھیجتے وقت اسکرین کے اوپر ایچ ڈی کا آپشن دیکھ سکیں گے۔
اس آپشن کے انتخاب کے بعد صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی ویڈیو اسٹینڈرڈ کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں (جو عموماً 480 پکسل ریزولوشن کی ہوتی ہے) یا ایچ ڈی کوالٹی میں (یعنی 720 پکسل ریزولوشن)۔
تاہم، صارفین اصل ویڈیو کے فُل ایچ ڈی یعنی 1080 پکسل یا 4 کے یعنی 2160 پکسل ہونے کے باوجود 720 پکسل ریزولوشن سے بہتر کوالٹی میں ویڈیو نہیں بھیج سکیں گے۔
ویڈیو کوالٹی کے انتخاب کے دوران واٹس ایپ صارفین کو تنبیہ کرے گا کہ اسٹینڈرڈ کوالٹی ویڈیو کم اسٹوریج اسپیس استعمال کرتی ہیں اور زیادہ جلدی بھیج دی جاتی ہیں۔ صارفین دونوں فائلوں کے درمیان فائل سائز کے فرق کو بھی واضح طور پر محسوس کر سکیں گے۔
لیکن صارفین ایچ ڈی کوالٹی کو ایپ کی ڈیفالٹ سیٹنگ کے طور پر سیٹ نہیں کر سکیں گے، یہ آپشن ان کو ہر بار اعلیٰ کوالٹی میں ویڈیو بھیجتے وقت چُننا ہوگا۔
فیچر کا اجراء جمعرات کو اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کی 2.23.17.74 اپ ڈیٹ سے شروع کیا گیا ہے۔
The post واٹس ایپ نے ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کا فیچر متعارف کرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/PvGLByq
via IFTTT
No comments