اینڈرائیڈ کا سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی فیچر پر کام جاری https://ift.tt/6cvIkE5
کیلیفورنیا: آئی فون 14 سیریز فی الحال وہ واحد سیریز ہے جو سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کو سپورٹ کرتی ہے لیکن گوگل اپنے اینڈرائیڈ 14 میں اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔
حال ہی میں گوگل میسجز ایپ میں سیٹلائیٹ کی مدد سے گفتگو کرنے کے لیے یوزر انٹرفیس عناصر پر کیے جانے والے کام کی نشان دہی کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کے ایک صارف نیل ریحمونی نے ایمرجنسی رابطے کے انٹرفیس کی پہلی بار نشان دہی کی۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ یہ فی الحال استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
فی الحال گوگل میسجز وہ واحد اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ہے جو سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی پر کام کر رہی ہے۔ اس کی ایک متوقع وجہ گوگل کا ابھی تک ثالث فریق ایپلی کیشنز کے لیے سیٹلائیٹ کمیونیکیشنز کی اے پی آئیز دستیاب نہ کرنا ہوسکتی ہے،جن اے پی آئیزکی نشان دہی ٹیک صحافی مِشال رحمان اس ماہ کے شروع میں کر چکے ہیں۔
اینڈرائیڈ فون میں سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے فیچر سے صارفین ناگہانی آفات، بجلی کے تعطل اور کسی بھی ایسی صورت جس میں سیلولر نیٹورک کام نہ کرسکے، سے باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔
The post اینڈرائیڈ کا سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی فیچر پر کام جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/f6bBv9Y
via IFTTT
No comments