بھارتی مشن کی جانب سے چاند کی پہلی ویڈیو منظر عام پر https://ift.tt/IlFT7ja
نئی دہلی: بھارت نے چاند کے جنوبی قطب پر اپنی تاریخی حیثیت کو مستحکم کرنے میں ایک اور قدم اٹھایا ہے اور چندریان 3 مشن کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
57 پاؤنڈ وزنی پرگیان روور وکرم لینڈر کے ذریعے چاند کی سطح پر اتارا گیا جس کا مقصد چاند کی سطح کا تفصیلی تجزیہ کرنا ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ پتھروں کے اندر پھنسا پانی چاند پر مستقل انسانی آباد کاری کی کلید ہو سکتا ہے۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے X پر لکھا کہ Ch-3 روور لینڈر سے نیچے اترا اور بھارت نے (پہلی بار) چاند پر ’چہل قدمی‘ کی۔
مشن کی کامیاب لینڈنگ کے بعد چاند کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئیں۔ ایجنسی نے اپنی ویڈیو بھی دکھایا کہ کیمرے نے کیسے سطح کو چھونے سے لے کر کچھ دیر قبل تک کے سارے مناظر کیمرے میں قید کیے۔
The post بھارتی مشن کی جانب سے چاند کی پہلی ویڈیو منظر عام پر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/FTpremM
via IFTTT
No comments