واٹس ایپ کا کال کا معیار بہترکرنے کے متعلق اقدامات کا فیصلہ https://ift.tt/HD71amb
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر تواتر کے ساتھ فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔
حال ہی میں گروپ فیچر اور سیفٹی فیچر کے متعلق اعلان کے بعد اب کمپنی نے کال کے معیار میں موجود ایک مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم اپنے اینڈرائیڈ ٹیسٹرز کے لیے 2.23.16.11 بِیٹا ورژن متعارف کرانے جارہا ہے جو حال ہی میں کال کی کوالٹی میں پیش آنے والے مسئلے کو حل کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین نے واٹس ایپ کال کے دوران آواز کا رابطہ ٹوٹنے کی شکایت کی تھی۔ صارفین کو وائس اور ویڈیو دونوں طرح کی کالز کی صورت اس مسئلے کا سامنا تھا۔ صارفین کے مطابق اس مسئلے میں رابطہ قائم ہونے کے بعد آواز کا ربط ٹوٹنا شروع ہوجاتا ہے۔ جبکہ کچھ صارفین نے بتایا کہ وہ بہت خراب معیار کی ویڈیو کالز کا تجربہ کر رہے ہیں۔تاہم، یہ مسئلہ فی الحال صرف بِیٹا ٹیسٹرز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری بِیٹا ٹیسٹنگ پروگرام کا حصہ ہوتا ہے۔ لہٰذا موجوہ مسائل کا حل ڈھونڈنے کے سبب صارفین کو تازہ ترین ورژن موصول ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔
The post واٹس ایپ کا کال کا معیار بہترکرنے کے متعلق اقدامات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/wHhJj8K
via IFTTT
No comments