واٹس ایپ صارفین اب ویڈیو کال پر اسکرین شیئر کر سکیں گے https://ift.tt/2pMAdRO
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ واٹس ایپ صارفین اب ویڈیو کال پر اپنی اسکرین شیئر کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے یہ فیچر بِیٹا صارفین کو آزمائش کے لیے مئی میں جاری کیا گیا تھا۔ لیکن اب اس فیچر کو دنیا بھر کے واٹس ایپ صارفین کے لیے باقاعدہ متعارف کرایا جارہا ہے۔
مارک زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں فیچر کے حوالے سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کمپنی میسجنگ پلیٹ فارم میں ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔
اس فیچر کا استعمال انتہائی آسان اور سادہ ہے۔ یہ صارفین کو ان کی اسکرین پر موجود کوئی بھی چیز چاہے وہ کوئی دستاویز ہو، کوئی پریزنٹیشن ہو یا تصویر ہو شیئر کرنے میں مدد دے گا۔ تاہم، فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ یہ فیچر ویڈیو گیمز کے لیے بھی کارگر ہوگا یا نہیں۔
ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو شیئر کا بٹن دبا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد صارفین اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا وہ پوری اسکرین شیئر کرنا چاہتے ہیں یا مخصوص وِنڈو بالکل ویسے ہیں جیسے گوگل مِیٹ، ڈِسکورڈ، زوم وغیرہ میں ہوتا ہے۔
The post واٹس ایپ صارفین اب ویڈیو کال پر اسکرین شیئر کر سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/st14Tad
via IFTTT
No comments