Breaking News

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ شروع ہوگیا https://ift.tt/aXwqtC3

  کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا شاندار نظارہ دیکھا جارہا ہے۔ اس میں چاند نہ صرف زمین سے قریب ترین مقام پر ہے بلکہ مکمل ترین بھی ہے۔ 

یہ ایک اہم نظارہ ہے جو اب 2037 میں ہی دوبارہ دیکھا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں ہم نے دو مرتبہ مکمل چاند دیکھا ہے تاہم 30 اور 31 اگست کی درمیانی رات کو سپر بلیو مون نمایاں ہے جو ایک شاندار نظارہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ بلیو مون کا نیلے رنگ سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ یہ محاورے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اتنا ضرور ہے کہ چاند زمین سے قریب ترین ہے اور مکمل بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس صورتحال میں چاند کچھ بڑا دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فجر سے پہلے تک اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ اس وقت چاند سورج کے بالکل مخالف ہوتا ہے اور مکمل طور پر روشن دکھائی دیتا ہے۔ دوم یہ قریب ترین بھی ہے۔

اس کے بعد سے چاند گھٹنا شروع ہوجائے گا اور دھیرے دھیرے باریک شکل اختیار کرلے گا۔ آخرکار یہ غائب ہوجائے گا اور اس کے بعد نئے ماہ کا نیا چاند نمودار ہوگا۔

ہم جانتے ہیں کہ چاند زمین کے گرد مکمل گول دائرے میں چکر نہیں کاٹتا، بلکہ یہ مدار انڈے کی طرح بیضوی ہوتا ہے۔ اس طرح زمین کے گرد گھومتے ہوئے کبھی تو چاند بہت دور چلا جاتا ہے اور کبھی قریب ترین ہوجاتا ہے۔ یہ دور ہوتے ہوتے 408,000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوتا ہے اور قریب ترین کیفیت میں 350,000 کلومیٹر کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔

اب اس صورتحال میں اگر چاند مکمل ہو تو وہ ہمیں معمول کے چودہویں کےچاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے سپربلیو مون کہا جاتا ہے۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ شروع ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/sVl5M3R
via IFTTT

No comments