ایپل کا نیا آئی او ایس 17 کن آئی فون صارفین کے لیے کار آمد نہیں ہوگا؟ https://ift.tt/Th2dIiA
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ستمبر کے مہینے میں اپنا نیا آئی او ایس 17 متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے جو آئی فون کے لیے نئے فیچرز سے بھرپور ہوگا، لیکن یہ اپ ڈیٹ آئی فون کی پُرانی ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کار آمد نہیں ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق آئی او ایس 17 آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور 2017 میں پیش کیے جانے والے آئی فون ٹین کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ جبکہ ٹیکنالوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ان کی ڈیوائسز کی قیمتوں میں بھی نصف کمی متوقع ہے۔
ان ڈیوائسز کے صارفین کو اپنی پسندیدہ ثالث فریقی ایپس کے نئے ورژن میں تیزی کے ساتھ کم ہوتی مطابقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
لیکن اس اپ ڈیٹ کے ان ڈیوائسز پرکوئی فوری اثرات مرتب نہیں ہوں گے، لہٰذا اگر صارف نئے آئی فون کی استطاعت نہ رکھتے ہوں یا اپنی اس ڈیوائس سے خوش ہوں تو وہ پُرانی ڈیوائس کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب کمپنی آئی او ایس 12 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹمز والے آئی فونز کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور پیچس متعارف کرانا جاری رکھے گی۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں پُرانے آئی فون صارفین کے لیے ان ڈیوائسز کا استعمال آسان یا مکمل طور پر محفوظ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین ان ڈیوائسز کو ایک یا دو سال مزید استعمال کر سکیں گے لیکن مختلف ایپس کا مزید اپ گریڈ ہونا ان ڈیوائسز کی سیکیورٹی کو کمزور اور ان کی کارکردگی کو ناکارہ کر دے گا۔
واضح رہے رواں سال جنوری میں ایپل نے آئی او ایس 12 کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی تھی جس نے دہائی قبل متعارف کرائے جانےو الے آئی فون 5 ایس اور 2015 میں آنے والے چھٹی جنریشن کے آئی پاڈ ٹچ کو تحفظ فراہم کیا تھا۔
The post ایپل کا نیا آئی او ایس 17 کن آئی فون صارفین کے لیے کار آمد نہیں ہوگا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/xZyJ1Gh
via IFTTT
No comments